the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 25جون (ایجنسی) اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ حکومت کی ایماندار۔شفاف نظام کا نتیجہ ہے کہ سبسڈی ختم ہونے کے بعد بھی عازمین حج پر غیرضروری بوجھ نہیں پڑا اور ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہندستانی مسلمان اس برس حج کے سفر پر جائیں گے۔
مسٹر نقوی نے منگل کو یہاں حج کوآرڈی نیٹر، حج اسسٹنٹ وغیرہ کے دو روزہ تربیتی پروگرام کا افتتاح کرنے کے دوران کہاکہ 2019میں دو لاکھ ہندستانی مسلمان بغیر کسی سبسڈی کے



حج کا سفر کریں گے۔ مودی حکومت نے حج سبسڈی کے’چھل‘کو ’ایمانداری کے دم‘ پر ختم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عازمین حج کی حفاظت اور بہتر سہولیات یقینی بنانے کے لئے مرکزی حکومت نے موثر اقدامات کئے ہیں اور اس معاملہ میں کوئی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ حج 2019پر جانے والے عازمین حج کی مدد کے لئے 620حج کوآرڈی نیٹر، اسسٹنٹ حج افسر، حج اسسٹنٹ، ڈاکٹر، پیرا میڈیکل وغیرہ کی سعودی عرب میں تقرری کی گئی ہے جس میں بڑی تعداد میں خواتین شامل ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.