the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 16 جنوری (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج کورونا وائرس کی دیسی ویکسین کو غیر معمولی کارنامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'میڈ ان انڈیا' ویکسین خود انحصار ہندوستان کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ ہفتہ کے روز ملک بھر میں کورونا کی ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیے جانے کے بعد مسٹر امیت شاہ نے ٹویٹ کیا کہ "آج ملک ایک تاریخی لمحے کا گواہ بن رہا ہے۔ ہندوستان نے نریندر مودی کی قیادت میں کورونا کے خلاف لڑائی میں ایک اہم مرحلے کو پار کرلیا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم ہندوستان کے سائنس دانوں کی بے پناہ صلاحیتوں اور ہماری قیادت کی طاقت کو ظاہر کرتی ہے"۔
کورونا وائرس کی عالمی وبا پر انسانوں کی فتح میں ہندوستان کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے



انہوں نے کہا کہ "ہندوستان ان چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے انسانیت کے خلاف پیدا ہونے والے سب سے بڑے بحران کو ختم کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے"۔
انہوں نے کہا کہ "اس بے مثال کامیابی پر ہر ہندوستانی کو فخر ہے۔ یہ دنیا کے منظرنامے پر ایک نئے خود انحصار ہندوستان کا ظہور ہے۔تمام سائنسدانوں کو بہت مبارکباد"۔
دیسی ویکسین کو خود انحصار ہندوستان کی طرف ایک بڑا قدم قرار دیتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا کہ " یہ 'میڈ اِن انڈیا' ویکسین خود انحصار ہندوستان کے عزم کی نمائندگی کرتی ہے۔ اس تاریخی دن پر میں اپنے تمام کورونا سپاہیوں کو سلام پیش کرتا ہوں'۔
آج سے ہندوستان میں کورونا کی ٹیکہ کاری مہم شروع ہوچکی ہے۔ پہلے دن ملک بھر میں تین سو سے زائد مقامات پر تقریبا 100 افراد کو ٹیکے لگائے جائیں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.