the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2024 جیتے گی؟

کولکتہ نائٹ رائیڈرز
راجستھان رائلز
سن رائزرز حیدرآباد
رانچی 09 اکتوبر ( یواین آئی ) مشہور چارہ گھوٹالہ معاملے میں سز ا کاٹ رہے راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) صدر لالو پرساد یادو کو چائباسا ٹریژری سے غیر قانونی نکاسی معاملے میں ضمانت ملنے کے بعد بھی فی الحال جیل سے باہر نہیں آپانے سے بہار اسمبلی انتخاب میں اپنے لیڈر کی موجودگی کی راہ دیکھ رہے آرجے ڈی کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے ۔
جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں جسٹس اپریش کمار کی عدالت نے آر جے ڈی صدر مسٹر یادو کی جانب سے چائباسا ٹریژری سے غیر قانونی نکاسی معاملے میں دائر کی گئی ضمانت کی عرضی پر جمعہ کو سماعت کے بعد انہیں ضمانت دے دی گئی ۔ ساتھ



ہی عدالت نے مسٹر یادو کو زیریں عدالت میں دولاکھ روپے جمع کرنے اور رانچی کے راجندر انسٹی چیوٹی آف میڈیکل سائنس ( ریمس ) کو 06 نومبر تک مسٹر یادو کی میڈیکل رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔
مسٹر یادو کی جانب سے پیش ہوئے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ چائباسا ٹریژری سے غیر قانونی نکاسی معاملے میں مسٹر لالو یادو نے آدھی سزا پوری کرلی ہے ۔ اس بنیاد پر انہیں ضمانت دی جائے ۔ عدالت نے سماعت کے بعد اس معاملے میں مسٹر یادو کی ضمانت عرضی منظور کرلی ۔ لیکن ، دمکا ٹریژری سے غیر قانونی نکاسی معاملے میں سماعت پوری نہیں ہونے تک جیل سے باہر نہیں آپائیںگے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.