the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بینگلورو،17جولائی(ایجنسی)کرناٹک میں کانگریس اور جنتا دل (سیکولر)کے 15ارکان اسمبلی کے استعفی کے معاملے میں عدالت عظمیٰ کے آخری حکم کے نقطہ نظرسے بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جےپی)نے وزیر اعلی ایچ ڈی کمارسوامی سے فوری طور پر استعفی دئے جانے کا مطالبہ کیاہے۔
بی جےپی لیڈر اور سابق وزیراعلی بی ایس یدورپا نے بدھ کو سپریم کورٹ کے آخری حکم کا استقبال کیا۔انہوں نے کہا،’’یہ آئیں اور جمہوریت کی جیت ہے۔‘‘انہوں نے یہ کہتے ہوئے وزیراعلی سے فوراً استعفی دینےکا مطالبہ کیا کہ وہ حکومت چلانے کےلئے اکثریت کھوچکے ہیں۔
انہوں نے



اسمبلی اسپیکر رمیش کمار سے ارکان اسمبلی کے استعفی فوراً منظور کئے جانے کی بھی اپیل کی۔انہوں نے عدالت عظمی کے فیصلے کو تاریخی انصاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ حالانکہ یہ عبوری حکم ہے اور آنے والے دنوں میں عدالت اسپیکر کے اختیارات اور کارروائی پر فیصلہ کرے گی۔
بی جےپی لیڈر اور سابق وزیراعلی جگدیش شیٹار نے بھی کہا کہ وزیراعلی اکثریت کھوچکے ہیں اور انہیں عہدے سے فوراً ہٹ جانا چاہئے۔انہوں نے کہا،’’ارکان اسمبلی کی تعداد کانگریس -جے ڈی ایس اتحادی حکومت کے حق میں نہیں ہے۔کمارسوامی اپنے عہدے پر بنے رہنے کا اخلاقی حق کھوچکے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.