the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2024 جیتے گی؟

کولکتہ نائٹ رائیڈرز
راجستھان رائلز
سن رائزرز حیدرآباد
حیدرآباد/17جون(ایجنسی) حیدرآباد میں میٹرو ٹرینوں میں سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی مناسبت سے کوچس میں اضافہ کی ضرورت ہے۔تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگزار صدر و سابق وزیر تارک راما راؤ نے عہدیداروں کوحیدرآباد میٹرو ٹرینوں میں کوچس کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ جلد از جلد ٹرینوں کی فریکینوسی میں اضافہ کرنے کی سفارش کی ہے۔ انہوں نے اس خصوص میں پرنسپال سکریٹری محکمہ بلدی نظم ونسق و شہری ترقی اروند کمار سے خواہیش ظاہرکی ہے  کہ وہ خدمات میں اضافہ کے اقدامات کریں۔

کے ٹی آر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا”ہمارے شہروں میں بڑھتی ٹریفک سے نمٹنے کا واحد حل موثر اور مستحکم عوامی ٹرانسپورٹیشن ہے“۔ سب سے پہلے سائی ناتھ گوریج نامی ایک شخص نے تارک راما راو کو ٹوئٹ کرتے ہوئے میٹرو ٹرین خدمات میں اضافہ کی ضرورت سے واقف کروایا تھا۔انہوں نے امیرپیٹ تا ہائی ٹیک سٹی روٹ ہجوم کی تصویر کو بھی اپنے اس ٹوئٹ کے ساتھ پوسٹ کیا تھا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ناگول تا ہائی ٹیک سٹی روٹ چار کوچیس کی ضرورت ہے۔ تارک راما راو کی سفارش پراروند کمار نے کہا کہ اس معاملہ کو نوٹ کرلیاگیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.