the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 28 مئی (یواین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی کی رہنما اور ترجمان میناکشی لیکھی نے کہا ہے کہ گرمی کی وجہ سے دہلی میں پانی کی قلت ہے لیکن مفت پانی کا وعدہ کرنے والے دہلی کے وزیر اعلی کیجریوال کی سرپرستی میں عام آدمی پارٹی کے لیڈر ٹینکر مافیا چلا رہے ہیں اور پانی فروخت کر رہے ہیں۔
محترمہ لیکھی نے جمعرات کے روز ریاستی بی جے پی کے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران دہلی کے وویکانند کیمپ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پانی کے لئے پوری دہلی کا یہی حال ہے۔ پانی کے لئے دہلی کے لوگ اتنے پریشان ہو چکے ہیں کہ پانی کے ٹینکر آنے پر انہیں سماجی فاصلہ کا بھی خیال نہیں رہا اور پانی کے لئے بھیڑ جمع ہو گئی۔ اس موقع پر دہلی بی جے پی ترجمان ہریش کھرانہ، میڈیا شریک انچارج مسٹر نيلكانت بكشي اور اشوک گوئل دیوراها بھی موجود تھے۔
محترمہ لیکھی نے اندرپوری علاقے کا بھی ایک ویڈیو شیئر کیا جہاں پر اس شدید گرمی میں لوگ پانی کے لئے ترس رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ راجندرنگر اسمبلی حلقہ میں پڑتا ہے اندرپری جہاں جہاں سے عام آدمی پارٹی رکن اسمبلی ہیں راگھو چڈھا جو جل بورڈ کے نائب صدر بھی ہیں، ان کے ہی علاقے میں پانی کی کمی سے لوگ پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی دہلی لوک سبھا



حلقے میں بھی کئی ایسی بستیاں ہیں جہاں پر لوگوں کو مفت میں پانی ملنا چاہئے تھا لیکن نہیں مل رہا ہے اور اب وہاں پر لوگوں کو ٹینکر مافیا کو 10،000 روپے فی ماہ کے قریب دینا پڑتا ہے تب جاکر انہیں پانی ملتا ہے۔ دہلی میں کئی پاش كالونی ہیں جہاں پر کبھی بھی پانی کی قلت نہیں ہوتی تھی لیکن جل بورڈ کی طرف سے پانی کی لائن ڈائیورٹ کرنے کے بعد سے وہاں پر بھی پانی کی دقت شروع ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 40-50 دنوں سے دہلی کے لوگ پانی ٹینکر سے پانی خرید کر پی رہے ہیں جہاں لوگوں کو مفت میں پانی ملنا تھا وہاں آج یہ نوبت ہے کہ لوگ پانی خرید کر پی رہے ہیں۔
محترمہ لیکھی نے کہا کہ کچھ روزپہلے ہی دیولی اسمبلی کے ایک ڈاکٹر کو عام آدمی پارٹی کے ممبران اسمبلی پرکاش جاروال نے پانی کے ٹینکر سے منسلک پیسے کے لئے دھمکی دی جس کی وجہ سے ڈاکٹر نے خود کشی کر لی۔ اس کے بعد تقریبا 20 پانی ٹینکر مالک نے یہ بیان دیا ہے کہ پرکاش جاروال نے دہلی جل بورڈ میں ٹینکر لگوانے کے نام پر ان سے ہر ماہ 60 لاکھ کی وصولی کی۔پانی ٹینکر کے نام پر جب ایک رکن اسمبلی سے 60 لاکھ روپے فی ماہ وصول کئے جا رہے ہیں تو اس حساب سے پوری دہلی سے ہر ماہ 50 کروڑ اور پورے سال میں 500 کروڑ کا گھپلہ دہلی حکومت کی سرپرستی میں ہو رہا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.