the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی 3 نومبر (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دیوالی کے تہوار کے دوران کورونا ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ماسک لگاکر ہی باہرنکلیں مسٹر کیجریوال نے آج کہا کہ خوشی کا وقت ہے  آپ سب بہت خوش ہیںکورونا کم ہو گیا ہے آپ سب بازار جا رہے ہیں لیکن اس وقت بہت سے لوگ احتیاط نہیں کر رہے ماسک نہیں لگارہے ہیں۔ چاروں طرف سے بہت سی تصویریں آرہی ہیں۔ بازاروں سے بھی کئی ایسی تصویریں بھی آ رہی ہیں کہ بہت سے لوگ



احتیاط نہیں برت رہے ہیں۔ میں آپ سب سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کرتا ہوں کہ پچھلے سال یہ تہواروں کا وقت تھا، جب کورونا بہت تیزی سے بڑھ گیاکیونکہ ہم نے لاپرواہی کی تھی۔ اب آپ لاپرواہی نہ کیجئے۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے لیے نہیں کہہ رہا ہوں۔ میں آپ کی اور آپ کے اہل خانہ کی صحت کے لیے کہہ رہا ہوں۔ کورونا بہت خطرناک بیماری ہے اس لیے احتیاط ضرورکریں ۔ کم از کم باہر جانے کی کوشش کریں اور اگر آپ باہر جاتے ہیں تو ماسک ضرور پہنیں۔ یہ ماسک آپ کو بچا سکتا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.