the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 9 فروری (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جئےشنکر ہندوستان، امریکہ، جاپان اور آسٹریلیا (کواڈ) کے وزرائے خارجہ کی چوتھی میٹنگ میں شرکت کے لیے جمعرات کو آسٹریلیا اور فلپائن کے دورے پرجا رہے ہیں وزارت خارجہ نے آج یہاں ایک بیان میں کہا کہ ڈاکٹر جئے شنکر آسٹریلیا کی وزیر خارجہ ماریس پاینے کی دعوت پر 10 سے 13 فروری تک میلبورن میں رہیں گے جہاں وہ 11 فروری کو کواڈ وزارتی سطح کی میٹنگ میں شرکت کریں گے اس میٹنگ میں علاقائی اسٹریٹجک مسائل پر گفت وشنید ہو گی، جو ایک آزاد، کھلے اورجامع انڈو پیسیفک خطے کے مشترکہ وژن کی بنیاد پر مبنی ہو گی ۔ اس میٹنگ میں کووڈ وبا، سپلائی



چین، اہم ٹیکنالوجی، موسمیاتی تبدیلی، انفراسٹرکچر وغیرہ کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی۔
بیان کے مطابق 12 فروری کو ہندوستان اور آسٹریلیا کے وزرائے خارجہ کی فریم ورک کی 12ویں میٹنگ ہوگی جس میں دونوں کی مجموعی اسٹریٹجک شراکتداری کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے ساتھ ہی دو طرفہ، کثیر الجہتی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اسی دن ڈاکٹر جئے شنکر اور محترمہ پاینے وزرائے خارجہ سائبر فریم ورک ڈائیلاگ کے افتتاحی اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ وزیر خارجہ آسٹریلیا کے سیاسی رہنماؤں، ماہرین تعلیم، تاجروں، طلباء اور تارکین وطن کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.