the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2024 جیتے گی؟

کولکتہ نائٹ رائیڈرز
راجستھان رائلز
سن رائزرز حیدرآباد
نئی دہلی، یکم جولائی (یو این آئی) کانگریس نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے جمعرات کے روز کہا کہ حکومت مسلسل ایسے فیصلے کررہی ہے جن سے لوگوں کی کمر ٹوٹ رہی ہے اور اسے اب غیر سنجیدہ اقدامات کرنےکے بجائے قیمت کم کرکے عوام کو ریلیف دینا چاہئے کانگریس کی ترجمان سوپریہ سرینیت نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سلنڈروں کی قیمت کم کرنے کے بجائے حکومت نے اس کی قیمت 25 روپے بڑھا کر زخم پر نمک چھڑکنے کا کام کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وقت عوام عالمی وباء سے



مسائل کا شکار ہیں اور ایسی صورتحال میں ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کرنا حکومت کی غیرسنجیدگی کو ظاہر کرتاہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو عالمی وباءکے ساتھ ساتھ بہت بڑا معاشی بحران کا بھی سامنا ہے ، ایسی صورتحال میں رسوئی سلنڈروں کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ایک زبردست حملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت بے روزگاری عروج پر ہے، لوگوں کے پاس روزگار نہیں ہے، جس کی وجہ سے کھانے پینے کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔ اس وقت، ایل پی جی کی قیمت میں ا اضافہ کرنا عوام کے ساتھ حکومت کے افسوسناک سلوک کی علامت ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.