the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی 7 اپریل (یواین آئی) سپریم کورٹ بہوجن سماج پارٹی کے ایم ایل اے مختارانصاری کی اہلیہ افشاں انصاری کی درخواست پر جمعہ کو سماعت کرے گی۔
افشاں انصاری کی درخواست جسٹس اشوک بھوشن اورجج آرسبھاش ریڈی کی بنچ کے سامنے جمعہ کو سماعت کے لئے درج ہے۔
افشاں انصاری نے اپنی درخواست میں سرکاری افسران کو یہ یقنی بنانے کے لئے ہدایات دینے کا مطالبہ کیا ہے کہ ان کے شوہر کی زندگی محفوظ رہے اوراترپردیش میں تمام معاملات کی سماعت کے دوران آئین کے آرٹیکل 21 کے تحت ان کے حقوق کا تحفظ کیا



جائے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 26 مارچ کو سپریم کورٹ نے مختارانصاری کو پنجاب کی جیل سے اترپردیش کی جیل میں لے جانے کی ہدایت دی تھی۔ وہ ایک مبینہ جبراًوصولی معاملے میں جنوری 2019 سے پنجاب کی جیل میں قید تھے۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اترپردیش میں جسمانی طور سے مقدمے میں شامل ہونے کے دوران ان کے شوہرکی زندگی مسلسل خطرے میں رہنے کا خدشہ ہے، ایسی حالت میں سب سے زیادہ ضروری یہ ہے کہ جب مختارانصاری کو ایک جیل سے دوسرے جیل میں منتقل کیا جائے یااترپردیش میں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے تو، پوری قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.