the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2024 جیتے گی؟

کولکتہ نائٹ رائیڈرز
راجستھان رائلز
سن رائزرز حیدرآباد
نئی دہلی، 7 اکتوبر (یو این آئی) حکومت موسم سرما میں کورونا کی وبا سے بچاؤ کے لئے سبھی عوامی مقامات پر جمعرات سے ایک جامع بیداری مہم چلائے گی۔
اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے آج یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت مرکزی کابینہ نے موسم سرما کے پیش نظر کورونا کی وبا کو روکنے کے لئے ملک گیر بیداری مہم چلانے کے تجویز کو منظوری دے دی۔
انہوں نے کہا کہ سبھی کو معلوم ہے کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے علاج کے لئے کوئی ویکسین تیار نہیں کی جاسکی ہے اور نہ ہی اس کے علاج کے لئے کوئی اور کارگر دوا دستیاب ہے۔ لہذا اس کی روک تھام کا سب سے اچھا طریقہ بچاؤ ہے۔ اس کے تحت لوگوں سے ماسک کا استعمال کرنے، سوشل ڈسٹنسنگ برقرار رکھنے اور ہاتھ دھونے کے طریقوں کو اپنانے



کی اپیل کی جائے گی۔
مسٹر جاؤڈیکر نے کہا کہ جمعرات سے شروع ہونے والی اس عوامی تحریک اور بیداری مہم کے تحت ہوائی اڈوں، بازاروں، اسکولوں، کالجوں، میٹرو اسٹیشنوں، عوامی دفاتر وغیرہ پر بینرز، پوسٹرز اور اسٹیکرز لگائے جائیں گے۔ اس میں کورونا کے خلاف تحفظ کے ان تینوں طریقوں کا استعمال کرنے پر زور دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بھی الگ سے بیداری مہم چلائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور عوام کی اجتماعی کوششوں سے ہندوستان دوسرے ممالک کے مقابلے میں نسبتا بہتر حالت میں ہے۔ ملک میں کورونا کی وجہ سے اموات کی شرح سب سے کم ہے اور لوگوں کی شفایابی کی شرح بھی کافی اچھی ہے۔ حکومت کا ماننا ہے کہ ان تینوں طریقوں کو اختیار کرتے ہوئے ہمیں اس حالت کو برقرار رکھنا ہے اور اسے مستحکم بنانا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.