the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 16 اپریل (یواین آئی) پورے ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر مرکزی وزارت صحت نے تمام مرکزی وزارتوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے زیر انتظام اسپتالوں یا پی ایس یو کو کووڈ کی دیکھ بھال کے لئے وقف کردیں وزارت صحت نے اسپتالوں کے اندر خصوصی وقف وارڈ یا علیحدہ بلاک قائم کریں۔ جیسا کہ پچھلے سال کیا گیا تھا۔ ان کووڈ ۔19 اسپتالوں کے انتظام کے لئے الگ انٹری اور ایکزٹ دروازہ ہونا چاہئے۔ تاکہ کووڈ 19 کے تصدیق شدہ معاملوں کے لئے خصوصی نگہداشت سمیت علاج معالجہ کی خدمات فراہم کی جاسکیں۔ اس کے علاوہ ان وقف اسپتال وارڈوں



یا بلاک میں ایک وقف ہیلتھ ورک فورس کے ساتھ ساتھ ہی تمام آکسیجن سپورٹ بیڈس ، آئی سی یو بیڈس ، وینٹیلیٹرز اور اسپیشلائزڈ کریٹیکل کیئر یونٹ ، لیبارٹری سروسز ، امیجنگ سروسز ، کچنز ، لانڈری وغیرہ سمیت سبھی ذیلی خدمات اور سہولت ہونی چاہئے۔
مرکزی وزارتوں کو لکھے گئے ایک خط میں ہیلتھ سیکریٹری نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پورے ملک میں کووڈ کے معاملات میں تیزی کی موجودہ صورتحال کے لئے اسی طرح کے باہمی تعاون کے اقدامات کی ضرورت ہے جیسا گزشتہ برس تمام مرکزی وزارتوں / محکموں اور ان کے پی ایس یو اور ان کے زیر انتظام اسپتالوں نے اٹھائے تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.