the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 28 جنوری (یو این آئی) کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے معیشت میں اصلاح کے اچھے اور تیزرفتار کے منصوبے نہیں کیے ہیں لہٰذا ملک کی معیشت شدید کساد بازاری کے دور میں ہے اور اسی سبب رواں برس 2021-22 کے دوران مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) شرح نمو پانچ فیصد سے آگے نہیں بڑھے گی۔
کانگریس کے سینیئر رہنما سابق وزیرخزانہ پی چدمبر، سینیئر رہنما ملک ارجن کھڑگے اور جے رام رمیش نے جمعرات کو یہ پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ انھیں اندیشہ ہے کہ وزیرخزانہ نرملا سیتارمن کے پاس ملک کی معیشت کو پٹری پر لانے کا کوئی ٹھوس منصوبہ نہیں ہے لہٰذا وہ لیپا پوتی کرکے 2021-22 کے لیے بجٹ میں محض سنہری کہانی بنانے کی کوشش



کریں گی۔ بے بنیاد حقائق کے ساتھ وزیرخزانہ 2021-22 کا بجٹ جھوٹے اعداد و شمار کے پلندے کے بطور پیش کریں گی اور ان کا بجٹ تخمینہ ایک مایاجال ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں کس بنیاد پر وزیرخزانہ سٹیک اعداد و شمار کے ساتھ تخمینہ پیش کریں گی، خود وہ بھی نہیں سمجھ پا رہی ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حالات یہ ہیں کہ بے روزگاری کی موجودہ شرح دیہی علاقوں میں 9.2 فیصد اور شہری علاقے میں 8.9 فیصد ہے اور 2021-22 میں یہ شرح زیادہ رہے گی کیونکہ ختم ہونے والی زیادہ تر نوکریاں پھر سے واپس نہیں آئیں گی اور نئی نوکریوں کے مواقع کی شرح بہت معمولی ہوگی۔ منظم شعبے میں تنخواہ میں ہوئی تخفیف تو بحال ہو جائے گی لیکن 2021-22 میں اہلکاروں کی حقیقی تنخواہ نہیں بڑھے گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.