the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نیویارک، 6 دسمبر (ایجنسی) ملک کے سابق سینئر Diplomat ڈپلومیٹ پریتی سرن کو اقوام متحدہ کے معاشی ، سماجی اور ثقافتی حقوق کمیٹی (سی آئی ایس سی آر) کی ایشیا۔ بحرالکاہل سیٹ کے لئے بلامقابلہ منتخب کرلیا گیا۔
محترمہ سرن کو بدھ کو یہاں اقوام متحدہ کی معاشی اور سماجی کونسل کے لئے چن لیا گیا۔ محترمہ سرن حال ہی میں وزارت خارجہ کےسکریٹری (سابق) کے عہدہ سے ریٹائر ہوئی ہیں۔

یہ 18 رکنی ماہرین کی کمیٹی معاشی، سماجی اور ثقافتی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے کی تعمیل کی نگرانی کرتی ہے۔ ہندوستان کے ایک دیگر ڈپلومیٹ چندرشیکھر داس گپتا کے اس سال کے اواخر میں سی آئی ایس سی آر میں اپنی تیسری معیاد



کار مکمل کرنے کے بعد محترمہ سرن کی چار برسوں کی میعاد کار یکم جنوری سے شروع ہوگی۔

اقوام متحدہ میں ملک کے مستقل نمائندے سید اکبر الدین نے ٹوئٹ کیا کہ "ہندوستانی امیدوار پریتی سرن کو منتخب کرنے کے لئے سبھی دوستوں کا شکریہ۔"

سی آئی ایس سی آر کے رکن اپنے ملک کی جانب سے نامزد کئے جاسکتے ہیں لیکن وہ پینل میں اپنے ملک کی نمائندگی نہیں کرتے۔ انہیں انفرادی حیثیت سے ماہرین کی شکل میں اپنی خدمات پیش کرنی ہوتی ہے۔
محترمہ سرن نے اپنے 36 برسوں کے ڈپلومیٹک کیریر میں ویتنام میں سفیر اور اقوام متحدہ کے جنیوا میں ہندوستانی مشن کی کونسلر کی شکل میں خدمات پیش کرچکی ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.