the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی 8 اپریل (ایجنسی) شاہی امام مولانا سید احمد بخاری نے اس استدلال کے ساتھ تقریباً تمام سیاسی جماعتوں نے مسلمانان ہند کو مایوس کیا ہے، 2019 کے عام انتخابات میں کسی بھی سیاسی پارٹی کی حمایت میں اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ اطلاع آج یہاں جاری ایک ریلیز میں دی گئی ہے۔

مولانا نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں یہ طے کرنا مشکل ہے کہ کس کی حمایت کی جائے اور کس کی نہیں۔انہوں نے 2019 کے پارلیمانی انتخابات کو عوام کی سوجھ بوجھ اور ان کی سیاسی دور اندیشی کا امتحان قرار دیتے ہوئے کہا کہ جمہوری طرز حکومت میں کبھی کبھی ایسے مراحل آتے ہیں کہ یہ فیصلہ کرنا مشکل ہوجاتاہے کہ کونسی سیاسی طاقت ملک کو ٹھیک ڈھنگ سے چلاپائے گی اور وطن عزیز کوترقی اور بقاء کی طرف لے جائے گی۔ اس لئے امیدواروں کی ذاتی ساکھ اور ان کے سابقہ ریکارڈ کو سامنے رکھتے ہوئے حق رائے دہی استعمال کیا جائے۔ شاہی امام نے کہا



کہ ملت کی سیاسی، اقتصادی، تعلیمی اور سماجی پسماندگی، وقف املاک پر ناجائز قبضے ، اقلیتی بہبود کی وزارت کی کارکردگی،مختلف ادوار میں محض کاغذی فلاحی اسکیمیں سامنے لانےکے علاوہ وعدوں، بیانات اور اعلانات کی ایک طویل فہرست ہے جسے سامنے رکھ کر ملک کے عوام اور خصوصا مسلمانوں کو بہت سوچ سمجھ کر اور دُور رس نتائج کو سامنے رکھ کرایک نئی حکومت بنانےکا فیصلہ کرنا ہے۔ 


مولانا نے اس استدلال کے ساتھ کہ ملک میں پھیلی ہوئی بے لگام نفرت اوربڑھتے ہوئے مذہبی جنون نے ملک کی بنیادی اقدار اور روایات کواپنے نرغے میں لے لیاہے، کشمیریوں کو قومی دھارے سے جوڑنے کے حوالے سے کسی واضح پالیسی کی مبینہ عدم موجودگی کا بھی گلہ کیا اورہندستانی عوام بشمول مسلمانوں سے یہ توقع کی کہ وہ ایک ایسا فیصلہ کریں گے جو ہندستان اور اس کی صدیوں پر محیط معاشرتی ہم آہنگی اور آئین کی بالادستی و پاسداری کی ضمانت کا غماز ہوگا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.