the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 30 دسمبر (یو این آئی) صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارے (اسرو) کے بانی ڈاکٹر وکرم سارا بھائی کو ان کی برسی پر آج دلی خراج عقیدت پیش کیا۔
ارضیاتی سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے ٹویٹ کیا ’’ہندوستانی خلائی سائنس کے بانی ڈاکٹر وکرم سارا بھائی کی برسی پر انہیں سلام۔ وہ ایک اچھے



لیڈر بھی تھے۔ انہوں نے سابق صدر اے پی جے عبد الکلام سے لیکر اسرو کے سابق چیئرمین کرشن سوامی کستوری رنگن تک کے سائنسدانوں کی ایک نسل تیار کی، جو ہندوستان کی خلائی سائنس کی دنیا کی ریڑھ بنے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر سارا بھائی نے اپنی زندگی میں اسرو سمیت متعدد مشہور ادارے قائم کیے۔ وہ 12 اگست 1919 کو احمد آباد ، گجرات میں پیدا ہوئے تھے اور 30 ​​دسمبر 1971 کو ان کا انتقال ہوا تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.