the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سری نگر،7 جولائی (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بالی ووڈ کے معروف ادا کار دلیپ کمار کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ادا کار کو کشمیر اور کشمیریوں کے ساتھ بے پناہ محبت تھی انہوں نے کہا کہ دلیپ کا کمار کا کوئی ثانی نہ ہی فلم انڈسٹری میں تھا اور نہ ہی انسانیت میں ان کی جیسی کوئی دوسری مثال ہے۔
موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز اپنے ایک ویڈیو بیان میں کیا۔
بیان میں ان کا کہنا تھا: ’آج صبح بہت ہی افسوس ناک خبر سنی کہ دلیپ کمار صاحب دنیائے فانی سے چل بسے، وہ بہت ہی نیک آدمی تھے اور ان کا نہ فلم انڈسٹری میں کوئی مقابلہ ہے اور نہ ہی انسانیت میں ہے‘۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ مرحوم ادا کار کو کشمیر



اور کشمیریوں کے ساتھ بے حد محبت تھی۔
انہوں نے کہا: ’انہیں کشمیر اور کشمیریوں کے ساتھ بے پناہ محبت تھی وہ کئی بار یہاں آئے اور ہر بار یہی کہتے تھے کہ میں چاہتا ہوں کہ کچھ یہاں کروں لیکن موقع نہیں ملا’۔
موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے اپنے ویڈیو بیان میں مرحوم کے لواحقین خاص کران کی بیگم کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی کی دعا کی۔
بتادیں کہ دلیپ کمار بدھ کی صبح ساڑھے سات بجے ممبئی کے ہندو جا ہسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ 98 برس کے تھے۔ انہیں بدھ کی شام پانچ بجے جوہو قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
پاکستان کے شہر پشاور میں 11 دسمبر 1922 کو جنم لینے والے دلیپ کمار غالباً 1935 میں کاروبار کے سلسلے میں ممبئی چلے آئے۔ ان کا اصل نام محمد یوسف خان تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.