the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2024 جیتے گی؟

کولکتہ نائٹ رائیڈرز
راجستھان رائلز
سن رائزرز حیدرآباد
نئی دہلی، 15 فروری (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ ان کی حکومت نے سات سال پورے ہو گئے اور اس دوران حکومت نے تعلیم، صحت، بجلی، پانی کے میدان میں کئی منفرد کام کیے ہیں، جن کا چرچا پوری دنیا میں ہو رہی ہے۔
مسٹر کیجریوال نے آج یہاں بتایا کہ دہلی میں حکومت میں آتے ہی ہم نے تعلیم کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں کیں۔ ہم نے سرکاری اسکولوں کو عالمی معیار کا انفراسٹرکچر اور 20 ہزار نئے کلاس روم دیے۔ ملک اور بیرون ملک کے نامور اداروں میں اساتذہ کو بھیج کر تربیت دلوائی اور اسکول مینجمنٹ کمیٹیوں کو مضبوط



کر کے والدین کی شراکت داری کو بھی یقینی بنایا ۔ ہمارے اسکولوں میں ہیپّینیس (فرحت) اور مائنڈ فُلنیس کلاس کے ذریعے بچوں کے تناؤ کو دور کیا جاتا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے بزنس بلاسٹرس پروگرام کا آغاز انٹرپرینیورشپ کورسز اور اسٹارٹ اپ کو فروغ دینے کے ساتھ کیا تاکہ انٹرپرینیورشپ کو فروغ دیا جا سکے۔ بچوں کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے دہلی اسکول ایجوکیشن بورڈ بنایا اور انٹرنیشنل بورڈ آف ایجوکیشن کے ساتھ معاہدہ کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ بچوں میں حب الوطنی کا جذبہ بیدار کرنے کے لیے حب الوطنی کا کورس بھی شروع کیا ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.