the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،11 جنوری (یواین آئی) دہلی آفات انتظامیہ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) نے کورونا کے تیزی سے بڑھتے معاملوں کے درمیان دہلی کے سبھی نجی دفتروں کو اگلے حکم تک فوری اثر سے بند کرنے کے لئے کہا ہے ڈی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ ضروری خدمات سے وابستہ ملازمین کو چھوڑ کر سبھی گھر سے کام کریں گے ڈی ڈی ایم اے نے آج نئی گائڈ لائن جاری کرکے سبھی نجی دفتروں کو اگلے حکم تک فوری اثر سے بند کرنے کےلئے کہا ہے سرکاری دفتروں میں گھر سے کام کرنے کی اجازت پہلے سے ہی ہےاس سے پہلے 50 فیصد ملازمین کے ساتھ نجی دفتر چلانے کی سہولت تھی،جسے آج سے بند کردیا گیا ہے۔
لیفٹننٹ گورنر انل بیجل



کی صدارت میں کل ڈی ڈی ایم اے کی میٹنگ میں ہوٹل،ریستراں میں بیٹھ کر کھانے پر پابندی لگا دی گئی تھی،جبکہ ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری کی اجازت دی گئی ہے۔
ڈی ڈی ایم اے کی میٹنگ میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے کہ موجودہ پابندیوں کو کیسے سختی سے نافذ کیا جائے، تاکہ کورونا وائرس اور اس کی نئی شکل اومیکرون کوپھیلنے سے روکا جاسکے۔
دہلی میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کے 19166 نئے معاملے سامنے آئے ہیں،جبکہ متاثرین کی شرح 25 فیصد ہے۔دہلی حکومت کی جانب سے آج جاری اعدادو شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا کے 19166 نئے معاملے سامنے آئے ہیں،جبکہ اس دوران 17 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.