بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی،یکم جون (یواین آئی) عالمی وبا کوروناوائرس (كووڈ 19) کے متاثرین کی تعداد 61 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ اس وبا سے اب تک 3.72 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 61،66،946 لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 3،72،035 افراد کی موت
ہو چکی ہے۔
کوروناوائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف اس وبا سے ہونے والی اموات کے اعداد و شمار میں بھی امریکہ پہلے نمبر پر ہے جبکہ برطانیہ دوسرے اور اٹلی تیسرے نمبر پر ہے۔ صرف امریکہ میں ہی ایک لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس کی زد میں آکر موت کی منہ میں سما چکے ہیں۔