the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2024 جیتے گی؟

کولکتہ نائٹ رائیڈرز
راجستھان رائلز
سن رائزرز حیدرآباد
نئی دہلی، 25 نومبر (یواین آئی) کانگریس نے پیر کے روز مرکز میں واقع حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی پر مہاراشٹر کے معاملے پر جمہوریت کے قتل کا الزام عائد کیا اور پارلیمنٹ کے اندر اور باہر نعرے لگائے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔ پارٹی کے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے ممبروں نے کہا کہ مہاراشٹر میں آئین کا قتل کیا گیا ہے اور جمہوری وقار کو طاق پر رکھتے ہوئے حکومت تشکیل دی گئی ہے۔
بعدازاں ، پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ نے بھی راجیہ سبھا اور لوک سبھا میں زبردست ہنگامہ کیا اور ایوان کی



کارروائی نہیں ہونے دی ، جس کی وجہ سے دونوں ایوانوں میں وقفہ سوال اور وقفہ صفر متاثر رہے۔ہنگامہ کرنے والے کیرلا کے ارناکلم سے لوک سبھا میں کانگریس کے رکن ہیبی ایڈن اور کیرالہ کے ہی تریسور سے پارٹی کے رکن ٹی این پرتاپن کو کالےرنگ کا بڑا سا بینر لےکر ایوان میں آنے اور اسپیکر اوم برلا کا حکم نہ ماننے کی وجہ سے ایوان سے باہر نکالے جانے کا حکم دیاگیا۔
ادھر ، یوتھ کانگریس کی سربراہی میں پارٹی کارکنوں نے مہاراشٹرا کے معاملے پر یہاں احتجاج کیا ، پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرنے اور حکومت مخالف نعرے لگانے کی کوشش کی
اس دوران ممبران نے کانگریس کی قیادت میں پارٹی کارکنان کے مسئلے پر یہاں پارلیمنٹ کا محاصرہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے مظاہرہ کیا اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.