حیدرآباد27جنوری(یواین آئی) تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے ریاست سے تعلق رکھنے والے تمام پدما ایوارڈیافتگان کو مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے بالخصوص اسٹارشٹلر پی وی سندھو کو
پدمابھوشن ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے سکندرآباد سے تعلق رکھنے والے چنتالا وینکٹ ریڈی اورکریم نگر ضلع سے تعلق رکھنے والے سنسکرت اسکالر ودیاساردھی کو پدم شری ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی۔