the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئي) دہلی ہائی کورٹ نے ہفتہ کے روز مرکزی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ دہلی کے لئے مختص 490 ٹن مائع طبی آکسیجن آج ہی فراہم کرے اور ایسا کرنے میں ناکام رہنے پر عدالت اس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی پر غور کر سکتی ہے۔
ہائی کورٹ نے بترا اسپتال میں آکسیجن کی شدید قلت سے درخواست کی فوری سماعت کرتے ہوئے یہ سخت ہدایت دی ہے۔ سماعت کے دوران اسپتال نے عدالت کو بتایا کہ آکسیجن کی کمی کے سبب اسپتال میں اب تک آٹھ مریضوں کی موت



ہوچکی ہے۔
جسٹس وپن سانگھی اور جسٹس ریکھا پلی کے بنچ نے کہا کہ "ہم مرکزی حکومت کو ہدایت دیتے ہیں کہ وہ کسی بھی حال میں دہلی کو 490 ٹن آکسیجن کی فراہمی آج ہی یقینی بنائے"۔
جسٹس سانگھی نے مرکز کی جانب سے پیش ہونے والے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل چیتن شرما سے کہا کہ "اب پانی سر سے اوپر ہوگیا ہے، اور اب بہت ہوچکا"۔
جج نے کہاکہ "ہم 490 ٹن سے زیادہ آکسیجن دینے کو نہیں کہہ رہے ہیں۔ آپ نے اسے مختص کردیا ہے۔ اب آپ کے اوپر واجب ہے کہ اس کی فراہمی جلد کریں"۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.