the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 17 جون (یو این آئی) کانگریس کے سابق ​​صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ہند-چین سرحد پر فوجیوں کی شہادت پر گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین ہماری زمین پر قبضہ کرکے ملک کی سالمیت و خود مختاری کے لیے خطرہ بن گیاہے، اس لیے وزیر اعظم نریندر مودی کو سامنے آکر بتانا ہوگا کہ سرحد پر کشیدگی کی صورتحال کیا ہے اور ہمارے جوان کیسے شہید



ہوئے۔

مسٹر راہل گاندھی اور محترمہ پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کے روز شدید تلخ لہجے میں مسٹر مودی سے کہا کہ چین نے ہماری خود مختاری پر حملہ کیا ہے اور ملک کی سرزمین چھین کر ہمارے فوجیوں کی جان لی ہے۔
یہ وقت وزیر اعظم کے خاموش رہنے کا نہیں ہے، اس لیے انہیں خاموشی توڑ کر سامنے آنا چاہئے اور ملک کے عوام کو حقیقت بتانی چاہئے کہ چین نے ہمارے فوجیوں کو مارنے اور ہماری زمین پر قبضہ کرنے کی ہمت کیسے کی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.