the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ابوجا/30جنوری(ایجنسی) نائیجیریا کی شمال مشرقی ریاست اداماوا کے دیہی علاقوں میں نائجریائی فضائیہ کی جانب سے کئے گئے حملوں میں کم از کم 35 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ انسانی حقوق سے متعلق لندن واقع غیر سرکاری تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے آج ایک رپورٹ جاری کرکے اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال دسمبر کے مہینے کے دوران کئے گئے حملوں میں 35 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں نے بتایا کہ ایک لڑاکا طیارہ سمیت ایئر فورس کے کئی ہیلی کاپٹروں سے ان پر حملے کئے۔



text-align:="" start;"="">
نائیجیریا میں ایمنسٹی کی سربراہ اوسائی اوزیغو نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ قانون نافذ کروانے کے لئے فضائی حملے کرنا کوئی دانشمندانہ آپشن نہیں ہے۔محترمہ اوزیغو نے کہا کہ نائیجیریا فوج کی جانب سے عوام پر اس طرح سے فضائی حملے کرنا بہت ہی چونکانے والے ہیں۔ فوج کا کام ملک کے لوگوں کی حفاظت کرنا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کی یہ رپورٹ انسانی حقوق کے معاملے پر فوج کے لئے ایک تازہ ترین چیلنج ہے۔ ان حملوں سے چرواہوں اور کسانوں کے درمیان ایک مہلک بیماری کا اشارہ ہے جو سرکاری کنٹرول سے باہر جا رہا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.