the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی 03 جنوری (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کی مخالفت میں حریف جماعتوں کی مہم کے خلاف پارٹی کی ملک گیر عوامی بیداری مہم کا کل آغاز گریں گے جس کے تحت تین کروڑ گھروں تک پہنچ کر سي اے اے سے متعلق غلط فہمی دور کی جائے گی۔
بی جے پی نے پانچ سطح پر مہم کے ذریعہ پانچ کمیٹیاں تشکیل دی ہیں اور ایک ٹول فری نمبر قائم کیا ہے۔گھر گھر رابطہ کے لئے بنائی گئی کمیٹی کے سربراہ اور بی جے پی جنرل سکریٹری ڈاکٹر انل جین نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ مسٹر شاہ کل دہلی میں اس مہم کی شروعات کریں گے جبکہ پارٹی کے ایگزیکٹو صدرجگت پرکاش نڈا غازی آباد میں، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ لکھنؤ میں، سڑک او رٹرانسپورٹ



کے وزیر نتن گڈکری ناگپور میں، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن جے پور میں اور سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کے وزیر تھاور چند گہلوت رائے پور میں مہم کا آغازکریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ اس میں سبھی وزرائے اعلی، سابق وزیراعلی، نائب وزیر اعلی، وزیر، رکن پارلیمنٹ ، ایم ایل اے شامل ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ پارٹی نے ایک ٹول فری نمبر 8866288662 قائم کیا ہے۔مہم میں اس فون پر مس کال کیا جائے گا۔ یہ ٹول فری نمبر پارٹی کے مستقبل میں ہونے والے تمام مہمات پر کام کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ گھر گھر رابطہ مہم کمیٹی میں بی جے پی کے نائب صدر اویناش رائے کھنہ، جنرل سیکرٹری سروج پانڈے، سیکرٹری راہل سنہا، قومی تنظیم کے وزیر رویندر راجو اور ہریانہ کے وزیر سریش بھٹ شامل ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.