the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2024 جیتے گی؟

کولکتہ نائٹ رائیڈرز
راجستھان رائلز
سن رائزرز حیدرآباد
ممبئی، 27 نومبر (یواین آئی) مہاراشٹر میں سیاسی ہنگامے کے درمیان بدھ کے روز اسمبلی کا خصوصی اجلاس شروع ہوا جس میں سابق وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس سمیت متعدد نو منتخب ارکان اسمبلی نے حلف لیا اور اس دوران نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے باغی ارکان بھی حلف لینے پہنچے۔ این سی پی کے سربراہ شرد پوار کی بیٹی اور رکن پارلیمنٹ سپریہ سولے اجیت پاور سے گلے ملیں اور پیر چھوکر ان کا آشرواد لیا۔
پروٹیم اسپیکر کالیداس کولمبکر نے صبح آٹھ بجے سےاراکین اسمبلی کو حلف دلانا شروع کیا۔ تقریب کا آغاز ہوتے ہی دیویندر فڑنویس ، اشوک چوہان اور اجیت پوار نے اسمبلی کی رکنیت کا حلف لیا۔ اس کے ساتھ ہی دیگر ارکان اسمبلی نے بھی حلف لیا۔
اس دوران ، حلف



برداری کے لئے اسمبلی پہنچے این سی پی کے سینئر رہنما اجیت پوار کا محترمہ سولے نے پرتپاک استقبال کیا۔ محترمہ سولے نے اس دوران مسٹر اجیت کو گلے لگایا اور کہا ، ’’خاندان میں ان بن ہوسکتی ہے لیکن علیحدگی نہیں۔ ہم دونوں کی بات کی جائےتو وہ میرے بھائی ہیں اور ہمارے درمیان کبھی تنازعہ نہیں ہوا ہے۔‘‘
اسمبلی پہنچے سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کا بھی محترمہ سولے نے استقبال کیا اور ان سے مصافحہ کیا۔ دریں اثنا ، بالا صاحب تھوراٹ نے اسمبلی کے باہر کہا کہ نائب وزیر اعلی کا عہدہ کس کو دیا جائے گا ، اس کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مسٹر اجیت پوار مسٹر شرد پوار کے بھتیجے ہیں اور اس طرح مسٹر اجیت اور محترمہ سولے چچازاد بھائی بہن ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.