the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،19 نومبر(یواین آئی) دارالحکومت میں کورونا وائرس کے خطرناک شکل اختیار کرنے کے درمیان کیجریوال حکومت نے عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف اب سخت کارروائی کرنےکا فیصلہ کیا ہے اور بغیر ماسک لگائے پکڑے جانے پر جرمانہ کی رقم چار گنا بڑھاکر دو ہزار روپے کردی ہے۔
وزیراعلی اروند کیجریوال نے جمعرات کو کورونا کی صورت حال سے نمٹنے کےلئے سبھی پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا۔
پہلے پانچ سو روپے کا جرمانہ تھا۔
مسٹرکیجریوال نے کہا کہ ابھی تک ماسک نہ پہنے جانے پر 500 روپے کا جرمانہ لگتا تھا،لیکن کئی لوگ ابھی بھی ماسک



کے بغیر گھوم رہے ہیں، ایسے لوگوں پر سخت کارروائی کےلئے جرمانے کی رقم کو بڑھا کر دو ہزار روپے کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ دہلی میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے اور بدھ کو اعدادو شمار میں ریکارڈ 131 مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔
کورونا کے سلسلے میں سیاسی پارٹیوں سے سیاست نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے مسٹر کیجریوال نے کہا،’’ہم چاہتے ہیں کہ لوگ دھوم دھام سے چھٹھ کا تہوار منائیں ،لیکن عوامی مقامات پر چھٹھ نہ منائیں۔ کئی ریاستی حکومت نے بھی عوام مقامات پر اسے منانے پر پابندی لگائی ہے۔ ہم بھی چاہتے ہیں کہ کورونا نہ پھیلے ،اس لئے آپ لوگوں سے اپیل ہے کہ چھٹھ کو گھر پر ہی منائیں۔‘‘

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.