the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2024 جیتے گی؟

کولکتہ نائٹ رائیڈرز
راجستھان رائلز
سن رائزرز حیدرآباد
واشنگٹن ، 30 مارچ ( یواین آئی ) امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے پیر کے روز کہا کہ ملک کے تقریباََ 90 فیصد بالغ افراد کو کورونا ویکسین لگانے لے لئے 19 اپریل تک سبھی تیاریاں مکمل کر لی جائیں گی ۔ مسٹر بائیڈن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ’’ ملک میں کم سے کم 90 فیصد بالغوں کو کورونا ویکسین لگانے لئے 19 اپریل تک تمام تیاریاں مکمل کر لی جائیں گی ۔ یہ کام تین ہفتوں کے اندر مکمل کر لیا جا ئے گا کیونکہ ہمارے پاس کافی تعداد میں ویکسین دستیاب ہے۔ بقیہ 10 فیصد بالغ افراد کو بھی ویکسین فراہم کرنے کا عمل یکم مئی سے پہلے مکمل کرلیا جائے گا‘‘ ۔ امریکہ کے صدر نے کہا کہ لوگوں کو ان کے گھر سے پانچ میل کے



فاصلے پر ویکسین سنٹر کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ مسٹر بائیڈن نے امریکہ کے تمام صوبوں اور علاقوں میں عہدیداروں سے عام لوگوں کے لئے ماسک لگانا لازمی قرار دینے کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے کورونا ویکسین پروگرام کے تعلق سے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ تین دنوں میں امریکہ میں لوگوں کو کورونا ویکسین کی ایک کروڑ خوراکیں دی گئیں ہیں اور اس ہفتے 3.3 کروڑ سے زیادہ خوراکوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اور انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں تقریبا پانچ کروڑ افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جائے چکے ہیں ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.