نئی دہلی/1اکتوبر(ایجنسی)دہلی کے سیول لائنس علاقے کے ٹرما سنٹر کے نزدیک ایک خاندان پچھلے چار دن سے بھوک ہڑتال پر بیٹھا ہے، یہ خاندان عام آدمی کی سرکار کا دعوی کرنے والے دہلی کے وزیراعلی اروند کیجروال سے ملنے چاہتاہے، یہاں ایک عام آدمی وزیراعلی سے انصاف مانگ رہا ہے، اپنے بیٹے کے اعزاز دلانے کے لیے پچھلے ڈھائی سال سے لڑائی لڑ رہی ہے ایک بزرگ ماں وزیراعلی کو انکا کیا وعدہ یاد
دلانے کے لیے ملنا چاہتی ہے، یہ وعدی تھا ڈیوٹی پر فرج کے خاطر جان دینے والوں کو ایک کروڑ کی مدد دینے کا اعلان ، لیکن سی ایم صاحب اپنا وعدہ بھول گئے.
80 سال کی حنیفہ خاتون اپنی بہو ملکہ خاتون کے ساتھ پچھلے 28 ستمبر سے بھوک ہڑتال پر بیٹھی ہے، دراصل 4 مارچ 2016 کو دہلی پولیس میں تعینات ہیڈ کانسٹبل عبدالصبور کو ایک ٹرک نے براڈی کے پاس چیکنگ کے دوران کچل دیا تھا، عبد کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی.