the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 30 مارچ (یواین آئی)کرونا کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کے خطرے کے پیش نظر جنوب مشرقی دہلی کے نظام الدین میں واقع تبلیغی جماعت کے مرکز سے دس سے زیادہ ممالک کے شہریوں سمیت 200 لوگوں کو یہاں الگ الگ اسپتالوں میں جانچ کے لئے بھیجا گیا ہے۔
نظام ادین کے ایک مقامی رہائشی نے بتایا کہ مرکز میں تقریبا 600 لوگ تھے جن میں سے فی الحال 200 لوگوں کو کرونا کے انفیکش کی جانچ کے لئے الگ الگ اسپتالوں میں بھرتی کرایا گیا ہے اور مرکز کے اردگرد کے علاقوں کوپوری طرح سیل کردیا گیا ہے۔ جن لوگوں کو جانچ کے لئے لے جایا گیا ہے ان میں بنگلہ دیش، سری لنکا، افغانستان، ملائشیا، سعودی عرب،



انگلینڈ اور چین کے تقریبا 100 غیر ملکی شہری شامل ہیں۔ اتوار کو تمل ناڈو کے ایک 64 سالہ شخص کی موت ہوگئی تھی جو مرکز میں رکا ہوا تھا۔ متوفی کی حالانکہ ابھی جانچ رپورٹ نہیں آئی ہے ۔ اس واقعہ کے بعد پولس نے جانچ شروع کردی ہے۔
پولس نے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے علاقے میں ڈرون سے نگرانی کررہی ہے۔
مرکز سے کچھ ہی دور واقع مشہور صوفی نظام الدین اولیاء کا مزار ہے جہاں بڑی تعداد میں زائرین آتے ہیں لیکن ان دنوں درگاہ پوری طرح بند ہے۔
واضح رہے کہ نظام الدین میں واقع مرکز دنیا میں اسلام کی تبلیغ کی تشہیر کا سب سے اہم مرکزہے جہاں دنیا کے کئی ممالک سے لوگ آتے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.