the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2024 جیتے گی؟

کولکتہ نائٹ رائیڈرز
راجستھان رائلز
سن رائزرز حیدرآباد
نئی دہلی،7 اکتوبر(یواین آئی) ملک میں جان لیوا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے نجات پانے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، جس سے اس کے فعال کیسز کم ہورہے ہیں اور یہ کم ہوکر907883 رہ گئے ہیں.
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 82،203 مریض شفایاب ہوئے جس سے یہ تعداد 57،44،693 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ میں کووڈ ۔19 کے مزید 72،049 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 67لاکھ 44ہزار 132 ہوگئی ہے۔
اس سے قبل اتوار کے روز کورونا کے 82،259 مریض شفایاب جبکہ 75،829 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ اسی طرح پیر کو شفایاب اور نئے کیسز کی تعداد بالترتیب 76،737 اور 74،442 رہی۔ منگل کے روز 75،787 افراد نے اس مہلک



وائرس کو شکست دی تھی ، جبکہ 61،267 نئے مریض جان لیوا وبا کی زد میں آئے تھے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 986 مریضوں کی اموات سے ملک میں اس وبا سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1،04،555 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کوروناکے ایکٹیو کیسزکی تعداد 9،07،883 ہے۔
ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 13.44 فیصد ،شفایابی کی شرح 85.02 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.55 فیصد ہے۔


ملک میں جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ19سے سب زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال کیسز کی تعداد 5،253 سے کم ہو کر 2،47،468 رہ گئی ، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 370سے بڑھ کر 38،717 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران ریاست میں 17،141 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ، جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 11،79،726 ہوگئی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.