نئی دہلی ، 30 جولائی (یو این آئی) ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے بدھ کو لوک سبھا میں بتایا کہ امرت بھارت ایکسپریس ٹرین میں عالمی سطح کی سہولیات فراہم کرائی گئی ہیں اور مختلف علاقوں سے اس ٹرین اور وندے بھارت ٹرین کو چلانے کی مانگ بڑھ رہی ہے وقفہ سوال کے دوران ایک سوال کے جواب میں مسٹر ویشنو نے کہا کہ متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کے لیے
چلائی جانے والی امرت بھارت ٹرین میں سی سی ٹی وی کیمرے، نئے ڈیزائن والے بیت الخلاء، مو بائل فون چار جنگ وغیرہ کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ اس ٹرین اور وندے بھارت ٹرین کو چلانے کی مانگ ملک کے مختلف علاقوں سے مسلسل آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تین سال میں وندے بھارت ٹرین کی 144 خدمات چلائی گئی ہیں۔ پورے ہندوستان کو وندے بھارت سروس سے کور کر لیا گیا ہے۔