غازی آباد / صاحب آباد ، 30 اگست (یو این آئی) صاحب آباد میں ناری شکتی آرگنائزیشن نے شالیمار گارڈن ایکسٹینشن - 2 میں واقع پنوں چوک کا نام بدل کر آپریشن سند ور تر نگا چوک، رکھ دیا ہے، جسے گروپ نے خواتین کو بااختیار بنانے اور حب الوطنی کی علامتی کار روائی قرار دیا ہے تنظیم کی صدر ریما ورما
کی قیادت میں اس تقریب کا آغاز چوک پر صفائی مہم کے ساتھ ہوا، جس کے بعد ترنگا لہرایا گیا راشٹریہ سویم سیوک سنگھ ( آرایس ایس) کے رضا کاروں، شالیمار گارڈن تھانے کے پولیس اہلکار ، مقامی باشندوں، خواتین اور بچوں نے جشن میں شرکت کی۔
ثقافتی تقریبات اور پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔