the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 14 اگست (ایجنسی) ہندوستانی فضائیہ کے ٹھکانے پر حملہ کرنے آنے والے پاکستان کے ایف 16 طیاروں میں سے ایک کو اپنے مگ 21 طیارہ کو مار گرانے والے فضائیہ کے ونگ کمانڈر وردھمان ابھینندن کو ویر چکر سے نوازا جائے گا۔
صدر رام ناتھ کووند نے ونگ کمانڈر ابھینندن کو جنگ میں غیر معمولی بہادری کے لئے دیا جانے والا تیسرا سب سے بڑا ایوارڈ ویر چکرسے نوازنے کا آج اعلان کیا ۔
گزشتہ 14 فروری کو پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بعد ، ہندوستانی فضائیہ نے 26 فروری کو پاکستان کے مقبوضہ کشمیر کے قریب بالاکوٹ میں واقع دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے اسے تباہ کردیا تھا۔ پاک فضائیہ نے اپنے ایف 16 جنگی



طیارے اگلے روز 27 فروری کو صبح ہندوستانی اہداف پر حملہ کرنے کے لئے بھیجے۔ ہندوستانی فضائیہ نے اس حملے کو ناکام بنا دیا۔ اس دوران ، ونگ کمانڈر ابھی نندن نے اپنے ایم جی 21 لڑاکا طیارے میں پاکستان ایف 16 لڑاکا طیارے کا پیچھا کیا اور اسے مار گرایا ۔ اس دوران ان کے طیارے کو بھی دشمن نے مار گرایا اور انہیں پیراشوٹ کے ذریعے کودنا پڑا لیکن بدقسمتی سے وہ پاکستانی سرحد میں اترا جہاں اسے پاک فوج نے گرفتار کرلیا۔
ہندوستان کے فوجی اور سفارتی دباؤ کے سبب پاکستان کو ونگ کمانڈر ابھینندن رہا کردیا۔ ونگ کمانڈر ابھی نندن نے اس پورے واقعے میں بہادری کا مظاہرہ کیا جس کے لئے انہیں ویر چکر سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.