تهران، 12 جون (یو این آئی) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مسعود پزشکیان نے کہا کہ ہر گز قبول نہیں کہ اپنا پر امن
ایٹمی پروگرام بند کر کے صنعت، طب، زراعت اور دیگر علوم میں درکار جوہری مواد کے لیے مغرب کی منظوری کا انتظار کریں۔
انہوں نے کہا کہ مغرب ایرانی جوہری پرو گرام رول بیک کرنے کا مطالبہ کرنے کا حق نہیں رکھتا-