ریاض، 25 اگست (یو این آئی) تنظیم اسلامی کا نفرنس (او آئی سی) چیئر مین حقان فیدان نے واضح طور پر کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ پر قبضہ کرنے نہیں دیں گے اس عہد کا اظہار انہوں نے سعودی عرب میں جاری وزرائے خارجہ کی کانفرنس میں کیا چیئر مین او آئی سی اور ترک وزیر خارجہ حقان فیدان نے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ پر قبضہ نہیں کرنے
دیں گے ۔ مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے اسرائیل پر مربوط دباؤ ڈالنا ہو گا۔
اے آروائی نیوز کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مسئلہ فلسطین کے حل اور غزہ کی صور تحال کے حوالے سے آرگنائزیشن آف اسلامک کو آپریشن (او آئی سی) وزرائے خارجہ کو نسل کا 21 واں خصوصی اجلاس چیئر مین حقان فیدان کی زیر صدارت ہو رہا ہے۔ اجلاس میں تمام رکن ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہیں۔