the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
احمدآباد،4مارچ(ایجنسی)وزیراعظم نریندرمودی نے آج یہاں کہا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات کے بعد بھی وہی وزیراعظم رہیں گے۔
مسٹر مودی نے یہاں جاس پور میں پاٹی دار فرقے کی دیوی امیا کے ایک زبردست مندر کے بھومی پوجن کے موقع پر منعقد پروگرام میں کہا"2019 کے بعد بھی میں ہی رہوں گا فکر نہیں کرنا۔"

اپنے خطاب کے دوران جب انہوں نے مجوزہ مندر کے معاملے میں سرکاری امداد کے سلسلے میں کچھ کہنا چاہا



تو تھوڑی دیر کےلئے رک گئے۔پھر وہاں موجود پاٹی دار سماج کی بھاری بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2019کے بعد بھی وہیں رہیں گے اس لئے انہیں فکر نہیں کرنی چاہئے۔پھر بھیڑ نے مودی مودی کے نعرے لگائے اور اس کے بعد انہوں نے کہا کہ ہندوستانی حکومت کو اس میں کچھ بھی کرنے کی ضرورت ہو تو دہلی میں جو میرا گھر ہے وہ آپ کا ہی ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے اپنے خطاب میں ملک کی خوشحالی اور ترقی میں روحانی طبقے کی شراکت کو ضروری بتایا اور کہا کہ 1857کے انقلات کے پہلے بھی ایسے ہی رہنماؤں نے کردار ادا کیا تھا۔بعد میں بدقسمتی سے ان کو نظرانداز کیاجاتا رہا لیکن خوش قسمتی سے اب پھر سے ایسے روحانی مصلح آگے آرہے ہیں۔ انہوں نے لڑکیوں کی کمی والے پاٹی دار طبقے کو رحم مادرمیں لڑکیوں کے قتل سے بچنے کا حلف دلایا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.