: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 10 دسمبر (یو این آئی) کانگریس کے لوک سبھا رکن ، کارتی چدمبرم نے حکومت کو پارلیمنٹ کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کی بچکانی حرکتیں بند کرنے کی تاکید کرتے ہوئے ملک کو غیر مستحکم کرنے والی قوتوں کے خلاف کارروائی کرنے کا چیلنج دیا کانگریس پارٹی کے بڑے رہنماؤں کے متنازعہ امریکی سرمایہ کار جارج سوروس کے ساتھ مبینہ تعلقات کے
معاملے پر پارلیمنٹ میں ہنگامے کے حوالے سے ، چدمبرم نے پارلیمنٹ کے احاطے میں صحافیوں سے کہا، اگر حکومت کو لگتا ہے کہ کوئی شخص ہندوستان کو ہندوستان کو غیر مستحکم کر رہا ہے، تو وہ اس کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتی؟
انہوں نے کہا کہ حکومت کو امریکہ میں ہندوستان کے سفیر کو بلا کر کہنا چاہیے کہ ان کے ملک کا ایک شہری ہندوستان کو غیر مستحکم کر رہا ہے۔