ذرائع:
وائٹ ہاؤس میں جمعہ کو ہونے والی اہم ملاقات میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور نیویارک کے نومنتخب میئر زہران ممدانی نے شہر کے مستقبل سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ سوشلسٹ ڈیموکریٹ نظریات رکھنے والے 34 سالہ مدنی نیویارک کی تاریخ میں ایک صدی بعد سب سے
کم عمر میئر ہوں گے، جبکہ 79 سالہ ٹرمپ ملک کے سب سے عمر رسیدہ صدر ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ بعض معاملات پر دونوں کے اختلافات ہوسکتے ہیں، تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ مذاکرات مثبت نتیجے تک پہنچیں گے۔ ٹرمپ کے مطابق "اگر یہ شہر غیر معمولی ترقی کرسکے اور وہ کامیاب ثابت ہوں تو مجھے خوشی ہوگی۔"