: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تهران، 19 جون (یو این آئی) ایران نے اسرائیل پر حملے کے لیے 2000 کلو میٹر اور اس سے آگے تک مار کرنے والے خطر ناک سجیل ٹو میزائل کا استعمال کیا ہے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق دو مرحلوں پر مشتمل سجیل ٹو میزائل ایک ٹھوس ایندھن سے چلنے والا میزائل ہے ، اس لیے اس میں ایندھن
بھرنے کے لیے بہت وقت درکار ہوتا ہے جس کا مطلب ہے کہ سجیل ٹو میزائل کو لانچ کرنے کے لیے تیاری کا وقت کم ہو جاتا ہے۔
سجیل ٹو میزائل، جو ٹھوس ایندھن کے انجن پر مبنی ہے ، دوسرے ایرانی میزائلوں کے مقابلے میں لانچ کرنے میں زیادہ درست اور تیز سمجھا جاتا ہے اور اس میں 500-650 کلو گرام وزنی وار ہیڈ ہے۔