نئی دہلی / ٹوکیو ، 2 جولائی (یو این آئی) انٹر نیشنل لیبر فاؤنڈیشن کا انعقاد ٹوکیو ، جاپان میں یکم جولائی سے 10 جولائی تک کہ کیا جارہا ہے جس میں جاپان ، ہندوستان اور سری لنکا کے مزدور رہنما شرکت کریں گے ۔ ہندوستان کی جانب سے بھارتیہ مزدور سنگھ اور انڈین نیشنل ٹریڈ یونین کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں اس پروگرام میں کارکنوں کی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی
و ترقی میں ان کے کردار کے بارے میں خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی۔ جس میں کارکنوں کے حقوق کا بہتر تحفظ ، کام کا ماحول، مناسب تنخواہ، صحت کی سہولیات، جدید دور کی فنی تربیت اور ورکرز کے لیے ورکشاپس وغیرہ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
مونگیر شہر کے چور مبہ کے رہنے والے مزدور رہنما محمد قمر صابری عرف گلاب صابری نے انٹک کے نمائندے کے طور پر اس پرو گرام میں شرکت کی۔