: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کلکتہ 22اپریل (یواین آئی) وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے نوکریوں سے ہاتھ دھونے والے اساتذہ کے ساتھ کھڑے ہونے کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے ہائی کورٹ جائیں گے انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ یہ فیصلہ غیر
قانونی ہے اس کے علاوہ، ترنمول لیڈر نے فیصلے کا ذکر کیے بغیر ریاستی اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری پر بھی تنقید کی انہوں نے سوال اٹھایا کہ عدالت نے پیر کو جو فیصلہ دیا اس کا انہیں کیسے پتہ چل گیا؟ لیکن کیا انہوں نے فیصلہ لکھا ہے؟ انہوں نے اسے بی جے پی کا کورٹ ہاؤس کہہ کر تنقید بھی کی۔