: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، ٢٩ جولائی (ذرائع) تلنگانہ کے ناگرجنا ساگر ڈیم میں بالائی علاقوں سے آنے والے زبردست سیلابی پانی کے سبب ذخیرہ آب مکمل بھر گیا ہے۔ نتیجتاً، حکام نے پراجیکٹ کے کرسٹ گیٹ کھول کر پانی کا اخراج شروع کر دیا۔ اس موقع پر ریاستی وزراء اُتم کمار ریڈی، کومٹ ریڈی
وینکٹ ریڈی، اڈلور لکشمن کے علاوہ کئی اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔قابل ذکر ہے کہ 18 سال کے وقفے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ایک مہینہ پہلے ہی ناگرجنا ساگر سے پانی چھوڑا جا رہا ہے۔ پراجیکٹ کی مکمل گنجائش 590.00 فٹ (یعنی 312.04 ٹی ایم سی) ہے، جب کہ موجودہ پانی کی سطح 586.60 فٹ تک پہنچ چکی ہے۔