: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
پٹنہ، 16 مارچ (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی ترجمان سید شہنواز حسین نے وسیم رضوی کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے محض بکواس قرار دیا اور سخت اعتراض کیا مسٹر حسین نے منگل کے روز یہاں کہا،’قرآن شریف سے کوئی بھی ’آیت‘ ہٹائے جانے کی بابت مسٹر رضوی کی (ناپاک) سوچ سے متفق نہیں ہے۔ بی جے پی قرآن شریف سمیت تمام پاکیزہ کتابوں کا احترام کرتی
ہے اور کسی طرح کے بکواس اور چھیڑچھاڑ کی سخت مخالفت کرتی ہے۔ اس طرح کے بکواس کی جتنی بھی سخت مذمت کی جائے‘ وہ کم ہے‘۔
قومی ترجمان نے کہا کہ بی جے پی سے مسٹر رضوی کا دور دور تک کسی طرح کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان کی پارٹی تمام مذاہب کا احترام کرتی ہے۔ انہوں نے رضوی کے بیان پر شدید اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی حرکت کرنے والوں کو ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔