لندن / نئی دہلی 24 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی دو ممالک کے اپنے چار روزہ دورے کے پہلے مرحلے میں بدھ کی رات دیر گئے برطانوی دارالحکومت لندن پہنچے جہاں ہندوستانی برادری کے لوگوں نے ان کا پر تپاک استقبال کیا مسٹر مودی جمعرات کو اپنے برطانوی ہم منصب کیئر اسٹار
مر کے ساتھ مختلف موضوعات پر دو طرفہ بات چیت کریں گے
دونوں رہنماؤں کی موجودگی میں ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کرنے کی بھی پوری تیاریاں ہیں۔
لندن میں این آر آئیز کی طرف سے خیر مقدم کرنے کے بعد مسٹر مودی نے کہا کہ وہ اس پر تپاک استقبال سے مغلوب ہیں۔