حیدرآباد، ٥ اپریل(ذرائع) یونائٹیڈ مسلم فورم نے پارلیمنٹ میں وقف ترمیمی بل کی منظوری کو ملک کی تاریخ کا سیاہ دن قرار دیا۔ وقف بل کے طریقہ کار کی عدم تکمیل کے باوجود وقف جائیدادوں پر دعوے شروع کردینے سے بی جے پی پوری طرح آشکار ہوچکی ہے۔ اس کے لئے ملت
اسلامیہ کو ٹھوس اقدام کے پہل کی ضرورت ہے۔
کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ کے فیصلوں کے تابع مسلمانان ہند مستقبل کے لائحہ عمل کو طے کریں گے۔ جنہوں نے اس کٹھن مراحل میں ساتھ دیا ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دوست نماء دشمنوں کے بارے میں سخت مؤقف اختیار کریں گے۔