: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 11 نومبر (ذرائع) کانگریس پارٹی پر سخت تنقید کرتے ہوئے بی آر ایس لیڈر شیخ عبداللہ سہیل نے ہفتہ کے روز کہا کہ بی آر ایس حکومت کی اقلیتی برادری کی سب سے زیادہ فائدہ مند اسکیموں میں سے ایک شادی مبارک ہے، اگر کانگریس کو ووٹ دیا گیا تو اسے ختم کیا جاسکتا ہے۔ کانگریس پارٹی نے اپنے اقلیتی
اعلامیہ میں ایک تجویز شامل کی ہے کہ دلہن کے غریب والدین کی براہ راست مدد کرنے کے بجائے نئے شادی شدہ جوڑوں کو مالی امداد فراہم کی جائے۔ حال ہی میں کانگریس پارٹی چھوڑ کر بی آر ایس میں شامل ہوئے شیخ عبداللہ سہیل نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ لڑکی کے والدین کے بجائے دولہے کے خاندان کو اس اسکیم سے فائدہ پہنچے گا-