the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2025 کی ٹرافی جیتے گی؟

رائل چیلنجرز بنگلورو
گجرات ٹائٹنز
پنجاب کنگس
تل ابیب 20 اکتوبر [یو این آئی] اسرائیل اور متحدہ عرب امارات آج بروز منگل ویزا میں چھوٹ کے ایک معاہدے پر دستخط کرنے والے ہیں جو اسرائیل کا کسی عرب ملک کے ساتھ اپنی نوعیت کا پہلا معاہدہ ہوگا۔
اس معاہدے پریہاں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں دستخط کیے جائیں گے۔ تقریب میں وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور متحدہ عرب امارات کے دو سینئر وزراء کے علاوہ امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوچن بھی شرکت کریں گے - امارتی وفد اسرائیل کا دورہ کرنے والا نخلیجی ممالک کا پہلا اعلی سطحی وفد ہوگا۔ یہ اطلاع ٹائمز آف اسرائیل نے دی ہے۔
اسرائیل اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان ویزا کی چھوٹ کے اس



معاہدے کا مطلب یہ ہوگا کہ دونوں ممالک کے شہریوں کو پہلے ویزا کے لئے درخواست دینے کی پریشانی سے گزرے بغیر ایک دوسرے کے ممالک میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔
بہر حال یہ معاہدہ دونوں ممالک کے توثیق کے بعد ہی عمل میں آجائے گا۔ اس کے لئے اسرائیلی پارلیمان میں ووٹنگ کے ذریعہ منظوری کی ضرورت ہوگی۔
اسرائیل اس وقت چار عرب ممالک مصر ، اردن ، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ امن کے رخ پر معاہدہ بند ہے، لیکن اب تک صرف مؤخر الذکر کے ساتھ ہی بغیر ویزا آنے جانے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا جا رہا ہے۔ اسرائیل کے قریب ترین حلیف امریکہ کے ساتھ ابھی تک اسرائیل کا ویزا کی چھوٹ کا کوئی معاہدہ نہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.