the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 27 اپریل (ایجنسی)آنجہانی فلم اداکار اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ونود کھنہ کی بیوی kavita-khanna کویتا کھنہ نے ہفتہ کو کہا کہ پارٹی نے انہیں پنجاب کے گرداس پور لوک سبھا سیٹ سے امیدوار بنانے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن انہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا جس کا انہیں بے حد افسوس ہے۔
محترمہ کھنہ نے ونود کھنہ کی برسی پر یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ گزشتہ 20 سال سے اپنے شوہر کے ساتھ گرداس پور کے علاقے کی ترقی اور وہاں کے لوگوں کے مسائل کو حل کے لئے کام کر رہی تھی اور ونود کھنہ کے انتقال کے بعد بھی وہ خدمت کے جذبے کےساتھ اس علاقے سے منسلک رہیں۔انہوں نے جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ ٹکٹ نہ دئے جانے سے انہیں بے حد دکھ ہے اور وہ خود کو الگ تھلگ محسوس کر رہی ہیں۔ علاقے کے لوگ اس سے غصے میں ہیں۔ پارٹی کو مستقبل میں ایسا نہیں کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ وہ ایک قابل اور



محنتی کارکن رہی ہیں اور وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک کی ترقی کیلئے کام جاری رکھیں گی۔ وہ چاہتی ہیں کہ گرداس پور میں بی جے پی کے امیدوار انتخاب جیتے۔ یہ سیٹ مسٹر مودی کی جھولی میں جائے ۔ بی جے پی میں حال ہی میں شامل ہونے والے اداکار سنی دیول کو یہاں سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سنی دیول نے مہم کے لئے ان سے رابطہ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے بی جے پی کے حق میں انتخابی مہم کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔
محترمہ کھنہ نے کہا کہ وہ قوم پرست خاندان سے آتی ہیں اور بی جے پی کا ٹکٹ نہ ملنے کو ذاتی قربانی کے طور پر دیکھتی ہیں ۔ وہ موقع کا فائدہ اٹھانے والوں میں سے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کو امیدوار طے کرنے کا حق ہے لیکن گرداس پور سے ٹکٹ حاصل کرنے کا پہلا حق ان کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کنبہ پروری کے خلاف ہیں لیکن صلاحیت کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.